اپوزیشن کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل ؟، خورشیدشاہ نے بڑا دعویٰ کردیا

Mar 19, 2022 | 01:29:AM
پیپلزپارٹی، رہنما خورشید شاہ، دو سو ارکان کی حمایت، دعویٰ
کیپشن: خورشیدشاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تحریک عدم اعتماد پر دو سو ارکان کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
 اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے نمبر دو سو کے قریب ہوں گے،،اکیس مارچ اجلاس بلانے کی آخری تاریخ ہے ،اکیس تاریخ کو تحریک پیش نہیں ہونے دی تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی خلاف ورزی پر جو سپیکر کے خلاف آئین شکنی کی سزا لاگو ہوگی،آئین کی خلاف ورزی سپیکر کو بھگتنی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کی سندھ ہاوس میں داخل ہونے کی بدترین مثال آپ کو کبھی نہیں ملے گی،یہ حکومت کی گھبراہٹ کی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ کا اہم اجلاس ، جہانگیر ترین نے اہم پیغام دیدیا