حمزہ شہباز اور مریم سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب

Mar 19, 2021 | 23:53:PM
حمزہ شہباز اور مریم سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا پر حمزہ شہبازاور مریم نوازشریف سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ ایسے پراپیگنڈے سے اجتناب کرے اوراپنی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایسی بنیاد خبروں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فرق نہیں پڑے گا لیکن ایسی من گھڑت خبروں سے میڈیا چینلز کی ساکھ متاثر ہوگی۔
 واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے خبروں میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ، حمزہ یوسف گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نہیں بنوانا چاہتے تھے،گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے پر پی پی کی پنجاب میں مضبوطی کا خوف تھا۔بزدار جیسا کمزور وزیراعلی ن لیگ کیلئے سود مند ہے۔
مریم نواز یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی سے اتحاد کے حق میں تھیں۔ آصف زرداری ن لیگ کی دہری پالیسی سے ناراض تھے۔