پٹرول سستا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا, محکمہ ٹرانسپورٹ نے سی کلاس سٹینڈ انتظامیہ اور ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے تناسب سے مسافروں کو مکمل فائدہ دیا جائے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کر دی گئی۔
دوسری جانب پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ بھی کمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : شوبز کی کمائی حلال یاحرام؟ نعمان اعجاز کاجواب آگیا