بھارت آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانےکی کوشش کررہاہے، انگلینڈ میں بعض عناصڑ آلہ کار ہیں، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جنگ کے متعلق بیان بازی شکست کی خفت کا نتیجہ ہے۔
خواجہ آصف نے آج جمعہ کے روز اسلام آبادمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا، اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پہلے سے سخت جواب دیا جائے گا،۔ بھارت افغانستان کے راستے پراکسی جنگ قابل قبول نہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاؑ نے افغانستان کی حکومت کے متعلق کہا کہ افغان حکومت کو دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا چاہئے۔
خواجہ آصٖ نے الزام لگایا کہ بھارت آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات بھارتی بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں۔ برطانیہ میں بیٹھے بعض عناصر بھارتی ایجنڈے کو ہوا دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی ہو گئی
خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام کو آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ پاکستان نے کشمیر کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ بھارت کے ظلم کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے۔
قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،۔