لبنان میں جنگ بندی ہو گئی

Jun 19, 2026 | 19:41:PM
لبنان میں جنگ بندی ہو گئی
کیپشن: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی حملے کے بعد آسمان پر دھواں اٹھ رہا ہے جیسا کہ 19 جون 2026 کو شمالی اسرائیل سے دیکھا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ایک دوسرے پر شدید حملوں کے بعد آج  امریکہ اور قطر کی ثالثی کے بعد اسرائیل-حزب اللہ کی نئی جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کا اطلاق لبنان اور اسرائیل کے وقت کے مطابق  شام 4 بجے (پاکستان میں شام چھ بجے) سے ہوا۔
 ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ  یہ معاہدہ امریکہ اور قطر نے بالترتیب اسرائیل اور ایران کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کیا تھا۔ جس سے لبنان میں ہونے والے واقعات پر اثر انداز ہونے کی تہران کی صلاحیت کو مزید اجاگر کیا گیا تھا۔

ایک اسرائیلی ذریعے نے اسرائیل کے  عبرانی ذرائع ابلاغ کو تصدیق کی کہ جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف کے دستے جنوبی لبنان کے بفر زون میں موجود رہیں گے جبکہ حزب اللہ نے حملہ کرنے کی صورت میں جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پرھیں:  لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 18 افراد مارے گئے