اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدہ پر دستخط کی مبارکباددی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” پر دستخط کی مبارکباد دی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے آغاز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے مذاکراتی عمل کامیابی سے آگے بڑھے گا اور مثبت نتائج برآمد ہوگے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی تعمیری اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں اسرائیلی جنگ بندی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔22 ایرانی عملے کے افراد امریکا کی کارروائی میں زیر حراست آئے تھے۔عباس عراقچی نے کہاکہ ایرانی شہریوں کی واپسی کیلئے ٹرانزٹ انتظامات پاکستان کے ذریعے جاری ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیااوردونوں ممالک نے سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں کمی کی شروعات،مشیر خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی