مشیر خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

Jun 19, 2026 | 20:24:PM
مشیر خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی شروعات ہو گئی ہے، اب مزید کمی ہو گی۔ یہ خوشخبری وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے جمعہ کی شب سنائی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے آج شام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد  کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی شروعات ہوچکی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔

خرم شہزاد نے  تسلیم کیا  کہ جس طرح قیمتیں اوپر جاتی ہیں اتنی جلدی قیمتیں نیچے نہیں آتیں۔

آج جمعہ کی شام  وزیر اعظم شہباز شریف نے  پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان 

وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پرآجائےگی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئےگی وہ من وعن عوام کو منتقل کررہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور منہگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چیف منسٹر مریم نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کروانے کا حکم دےدیا