گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کا اعلان ہو گیا

Jun 19, 2026 | 21:19:PM
  گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کا اعلان ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)  کراچی میں  گڈز ٹرانسپورٹ الائنس  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فی الفور  15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے آج جمعہ کی شب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بھاری کمی ہونے کے بعد  گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا،  وزیراعظم کے فیصلے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریلیف ملا،  ہمیں پٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کی امید ہے۔

 ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں نے  مشکل وقت میں قومی مفاد میں گاڑیاں نقصان پر چلائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ  وفاقی حکومت کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔  ٹرانسپورٹروں کو ٹول ٹیکس، ای چالان اور دیگر ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز کو ٹیکسز کے مطابق سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔  ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ  وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے مسائل حل کریں۔
یہ بھی پڑھیئے:  پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان 

ماہرین کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے ساتھ درجنوں کموڈٹیز کی قیمتوں میں بھی کمی کا آغاز ہو جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  لبنان میں جنگ بندی ہو گئی