بانی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواستوں پر آرڈر جاری  

Jun 19, 2026 | 19:49:PM
بانی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواستوں پر آرڈر جاری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواستوں پر آرڈر جاری  کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی سے وکالت نامے 7 روز میں دستخط کروا کے دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو 7 روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،ڈویژن بنچ نے توہین عدالت کی درخواستوں پر اعتراضات دور کر کے نمبر لگانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس سے کسی کا عدالت میں موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے، اگر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کا ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ کو زبردست رگڑا ، قیمتوں میں حیران کن کمی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: