سپریم اپیلٹ کورٹ کا حلقہ GBA-17 کے انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کا بڑا فیصلہ، چیف الیکشن کمشنر کا آرڈر معطل، حلقہ GBA-17 کے انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دیدیا اورکیس کی باقاعدہ سماعت کیلئے اپیل منظورکرلی،معاملے کو اگلی سماعت کیلئے 2 جولائی 2026 کو دوبارہ فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان نے حلقہ GBA-17 (دیامر-III داریل) کے انتخابی تنازع سے متعلق دائر درخواست پر اہم حکم جاری کر دیا ہے، عدالت عالیہ نے درخواست گزار رحمت خالق کی جانب سے ایڈووکیٹ اورنگزیب خان کے ذریعے دائر کردہ پٹیشن (CPLA No. 80 of 2026) کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اسے اپیل میں تبدیل کرنے اور فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے 15 جون 2026 کے اس متنازع فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جج افضل زاہد کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ کے فیصلے میں دبنگ ریمارکس