مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے آمد،ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔
وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے۔
سربراہ جے یو آئی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات کی، رہنماؤں نے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔
مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ جے یو آئی اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور بجٹ پر گفتگو