بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق نے یونس خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ توڑ ڈالا

Jun 19, 2025 | 20:57:PM
بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق نے یونس خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ توڑ ڈالا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق الرحمان نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق قومی بلے باز یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ سری لنکا میں سنچری کرنے والے سب سے زائد عمر بلے باز بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف گالے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا ، مشفیق نے سابق قومی بلے باز یونس خان کا ریکارڈ توڑا ، یونس خان نے 2015 میں سری لنکا میں 37 برس 216 دن  کی عمر میں ٹیسٹ سنچری کی تھی۔

بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق الرحمان نے 38 برس اور 39 روز کی عمر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 484 رنز بنائے ہیں ، مشفیق نے 163 اور نجم الحسن نے 148 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں : بگ بیش: کون کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا