شاہ محمود کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی 2درخواستوں پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے گئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلیے مہلت مانگی ۔
زمان پارک اور مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت کے لیے سماعت ہوئی ، شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنھوں ںے عدالت سے استدعا کی پراسکیوشن کو دلائل کیلئے پابند کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اُکسانے کی دفعات شامل ہیں، عدالت نے ضمانتوں پر سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں کمی