’تیری میری کہانیاں‘ کیلئے میں پر امید ہوں: مہوش حیات

Jun 19, 2023 | 11:22:AM
 ’تیری میری کہانیاں‘ کیلئے میں پر امید ہوں: مہوش حیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اس عید پر میری فلم ’تیری میری کہانیاں‘ ریلیز ہو رہی ہے جس کے لیے میں بہت پر امید ہوں۔

عید الضحیٰ کی آمد آمد ہے! عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عید کا مجھے بہت انتظار رہتا ہے، قربانی کے جانور کی خریداری میرا بھائی کرتا ہے، عید قرباں سے قبل گھر میں رونق کا سماں ہوتا ہے، جیولری اور کپڑوں کی خریداری کا مزہ تو چاند رات کو ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول ڈرامہ’تیرے بن ‘ میں کیا دکھایا جارہا ہے؟

فلم سٹار مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ ہوتی ہیں،  میں خود مہندی بہت اچھی لگاتی ہوں، میری بہن میرے ہاتھوں میں مہندی لگاتی ہے اور ہم دونوں بہنیں مل کر اپنی والدہ کے ہاتھوں میں مہندی لگاتی ہیں، عید الضحیٰ پر میری فلم ریلیز ہورہی ہے جس کے لئے میں بہت پر امید ہوں، ’تیری میری کہانیاں‘ ایک الگ معیار کی فلم ہے۔