وزیراعلیٰ کا پی آئی سی کا دورہ، علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ

Jun 19, 2023 | 11:07:AM
وزیراعلیٰ کا پی آئی سی کا دورہ، علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا، مریضوں کی خیرت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دل کے مریضوں کے لئے پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اورخیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی میں طلبی کیخلاف کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی

انہوں نے پی آئی سی میں مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے استفسار کیا، مریضوں سے بائی پاس اور انجیو گرافی کی سہولت کے بارے دریافت کیا، انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی قلت کا نوٹس لیا، سیکرٹری صحت کو انجیو پلاسٹی گا ئیڈنگ کیتھیٹرز کی فوری فراہمی کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں، ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے پرائمری انجیو گرافی کی سہولت مہیا کئے جانے کا بھی جائزہ لیا، ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رش کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف محنت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ہسپتال میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔