پی ٹی آئی والوں نے مجھ پر فائرنگ کی۔ نذیر چوہان

Jun 19, 2022 | 16:14:PM
پی ٹی آئی والوں نے مجھ پر فائرنگ کی۔ نذیر چوہان
کیپشن: نذیر چوہان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے انتخابی مہم کے بعد گھر  واپس جاتے ہوئےانکی گاڑی پر فائرنگ کی۔ 

مسلم لیگ ن کے امیدوارنذیر چوہان نے الزام لگایا کہ فائرنگ تحریک انصاف کے شبیر گجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نے کی۔فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیلئے ایک اور مشکل۔اساتذہ نے بھی بڑا اعلان کردیا

 یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔شبیر گجر نے کہا ہے کہ ن لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے اورمسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھتیجا زخمی ہو گیا، جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیٹھ عابد کی صاحبزادی کا قتل۔ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے