نریندر مودی کو راہول گاندھی کا ’’کڑوا سوال‘‘۔۔عوام سچ جاننا چاہتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نےامریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر وزیراعظم نریندرمودی سے جواب مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف سسیاسی جماعت کانگرس کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نےسوشل میڈیا پر ایک بیان میں سوال کیا ہے کہ ’’مودی جی ۔۔۔اب تو سچ بتا دیں ،5جہازوں کے گرنے کی حقیقت کیا ہے؟بھارتی عوام 5 طیارے گرنے کے بارے میں سچ جاننا چاہتے ہیں‘‘ ۔ راہول گاندھی نے امریکی صدر کی ویڈیو بھی شیئر کردی ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارےگرائے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار شاہ رخ شدید زخمی ،فوری علاج کیلئے امریکہ روانہ