راول ڈیم میں پانی کی بلندترین سطح ،سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

Jul 19, 2025 | 16:15:PM
راول ڈیم میں پانی کی بلندترین سطح ،سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین پوائنٹ پر پہنچ گئی جس کے بعد سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیاہے،انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، پانی کی سطح 1 ہزار 746 فٹ تک کرنے کے لئے سپل ویز 5 گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بارشوں کے دوران 119 اموات ہوئیں، رضوان نصیر
ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔