لیجنڈری اداکار ندیم بیگ 82 برس کے ہوگئے

Jul 19, 2023 | 13:15:PM
 اپنی عمدہ اداکاری سے سلور اسکرین پر راج کرنے والے پاکستان فلم انڈسڑی کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 82 برس کے ہوگئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ) اپنی عمدہ اداکاری سے سلور اسکرین پر راج کرنے والے پاکستان فلم انڈسڑی کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 82 برس کے ہوگئے۔اُن کے چاہنے والے آج سالگرہ کا جشن منارہے ہیں۔ پاکستانی فلموں کے ایور گرین ہیرو ندیم بیگ نے ہر کردار میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ رومانی فلموں کے بے مثال ہیرو رہنے والے اس اداکار کی سال گرہ کا جشن پرستار منارہے ہیں ۔

اداکار ندیم بیگ 19جولائی 1941کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑ میں پیدا ہوئے اُن کا اصل نام نذیر بیگ ہے۔

فلم اسٹار ندیم فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے کے لیے آئے مگر گلوکار تو نہ بن سکے لیکن فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے۔

ندیم نے فلم ''چکوری'' سے کیریئر کا آغاز کیا 1967ء میں اپنے کیرئیر کے آغازکے بعد انھوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم "آئینہ” ندیم کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم تھی۔

ندیم نے نیشل نگار ایوارڑ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے۔­­ ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی فہرست میں "اناڑی، پہچان، لاجواب، قربانی، دہلیز، صحرا کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور بھول، جیسی یادگار فلمیں شامل ہیں۔

ندیم کئی دہائیوں تک اپنے فن کے ذریعے فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ندیم کی سالگرہ کے موقع پر انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔