ادا کا رہ شلپا شیٹی کا شو ہر غیر اخلاقی فلموں کا پروڈیو سر نکلا۔۔گرفتار ی کے بعد چونکا دینے والے انکشافات

Jul 19, 2021 | 23:57:PM
 ادا کا رہ شلپا شیٹی کا شو ہر غیر اخلاقی فلموں کا پروڈیو سر نکلا۔۔گرفتار ی کے بعد چونکا دینے والے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)شلپا شیٹی  با لی وڈ کی معروف ادا کا رہ  ہیں۔انہوں نے کئی فلموں میں اپنی جا ندا ر اداکاری سے مداحو ں کے دل جیتے۔مگر اب ان کے شو ہر را ج کندرا سے متعلق ایسی خبرآگئی کہ شو بز حلقوں کے ساتھ سا تھ ان کے مدا ح بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاوری ہورہی ہے ۔۔سے دھو م مچا نے والی دنا نیر نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ویڈیو وا ئرل

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ 

یا د  رہے کہ راج کندرا کے خلاف فروری میں غیر اخلاقی فلم بنانے اور اسے موبائل ایپ کے ذریعے پھیلانے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

دوسری جانب راج کندرا کی گرفتاری کے بعد جاری ممبئی پولیس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیس میں مزید تحقیقات جاری جبکہ مزید چونکا دینے والے انکشافات بھی متو قع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ننھا مہما ن گھر آنے والا ہے۔۔ اداکا رہ نیہا دھو پیا کی نئی تصویر وا ئرل