امریکا سے کتنے ملین ڈالرز کا تیل درآمد کیا گیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Jan 19, 2026 | 23:23:PM
امریکا سے کتنے ملین ڈالرز کا تیل درآمد کیا گیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: خام تیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا سے درآمد کیے گئے خام تیل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیا گیا۔

پاکستان میں امریکا سے کتنے ملین ڈالرز کا تیل درآمد کیا گیا، اس سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں، وزارت پٹرولیم نے کہا کہ نجی آئل ریفائنری سیزجیکو پاکستان لمیٹڈ نے امریکا سے خام تیل درآمد کیا۔

وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ آئل ریفائنری نے اکتوبر میں 74 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا خام تیل درآمد کیا، 1 لاکھ 26 ہزار 175 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نومبر میں 72 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا 1 لاکھ 23 ہزار 818 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔

وزارت پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کا سی پی ایل نے 2026 کے پہلے 3 ماہ خام تیل کی مزید کھیپ درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے رکن اسمبلی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: