26نومبر احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت ازگرفتاری کی درخواستیں خارج 

Jan 19, 2026 | 18:16:PM
26نومبر احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت ازگرفتاری کی درخواستیں خارج 
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت ازگرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں 26 نومبراحتجاج ، سنگجانی جلسہ  ودیگر احتجاج کیسزکی سماعت ہوئی،عدالت نے عمر ایوب کی 8 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں،زرتاج گل کی بھی 7 ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں،شبلی فراز، عالیہ حمزہ کی بھی 5 سے زائد ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دیں،

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مختلف 5 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کا معاملہ،لاہور سے اہم خبر آ گئی