پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا

Jan 19, 2026 | 14:00:PM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

 2200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

 اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:حکومت اور سٹیٹ بینک ملک کو ڈیجیٹل معیشت بنانے کیلئے کوشاں ہیں: جمیل احمد