حکومت اور سٹیٹ بینک ملک کو ڈیجیٹل معیشت بنانے کیلئے کوشاں ہیں: جمیل احمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک ملک کو ڈیجیٹل معیشت بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
البرکہ فورم ریجنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر70 فیصد سے زائد لوگ ڈیجیٹل سروسز کا استعمال کرتے ہیں۔
اسلامی فنانس رسک شیئرنگ اور منصفانہ بنیادوں پر قائم ہے،اسلامی بینکنگ روایتی بینکنگ کی مختلف شکل نہیں۔
اسلامی فنانس کا مقصد سماجی و معاشی اہداف کا حصول ہے،سٹیٹ بینک کا ویژن 2028ء پاکستان کی ڈیجیٹائزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔
سٹیٹ بینک ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ریگولیشن اور انفراسٹرکچر کیلئے کام کر رہا ہے،راست سے لے کر موبائل بینکنگ ایپس اسلامی فنانس کی نمو کا سبب بنی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا