اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

Jan 19, 2026 | 11:38:AM
اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور  گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ 

زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:23 جنوری تک بارشیں،پی ڈی ایم اے  نے خبردار کر دیا

 ہنزہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سوات میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔