23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

Jan 19, 2026 | 09:32:AM
 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  علی رامے ) پی ڈی ایم اے  نے آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

پی ڈی ایم اے پنجاب  کے مطابق مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری و بارش کی پیشگوئی ہے،لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے۔  
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے  متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:مارکیٹیں بند رہیں گی

مری میں ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔
سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے،شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ 
ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔