مخالفین کو ہراساں کرنے کا الزام، احسن اقبال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Jan 19, 2024 | 22:27:PM
مخالفین کو ہراساں کرنے کا الزام، احسن اقبال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان اعجاز) مخالفین کو ہراساں کرنے کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے خلاف 45 سابق یوسی چیئرمین نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ لیگی رہنما احسن اقبال مد مقابل امیدوار اویس قاسم پر دستبرداری کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، چودھری اویس قاسم کے حق میں ریلی نکالنے یاجلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی, عدالت درخواست گزاروں اور فیملیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دے اور پولیس کو درخواست گزاروں کو گرفتار کرنے سے بھی روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی گاڑی کو حادثہ، کون کون سوار تھا؟ ویڈیو بھی سامنے آ گئی

خیال رہے کہ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ چودھری اویس قاسم حلقہ میں بھاری اکثریت رکھتے ہیں اور احسن اقبال کی جانب سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔