جے ڈی اے کا خواب چکنا چور،سندھ میں پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی

Jan 19, 2024 | 09:55:AM
فنکشنل مسلم لیگ کے اہم رہنما اور ہیومن رائیٹس فورم آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین عبدالمجید میتلو نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی )سندھ میں پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی،مسلم لیگ فنکشنل  کے اہم رہنما نے اپنی پارٹی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما عبدالمجید میتلو نے جیلانی ھائوس پر پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی موجودگی میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔نفیسہ شاہ  کا   کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں ہماری کارکردگی کو دیکھ کر لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی سے جیتنے کے خواب جی ڈی اے دیکھ رہی تھی جو چکنا چور ہوگئے ہیں، جی ڈی اے کو کئی حلقوں میں امیدوار تک نہیں ملے ہیں،وہ پیپلزپارٹی سے مقابلہ کیا کریں گے۔

 عبدالمجید میتلو کا کہنا تھا کہ جیلانی خاندان کی محنتوں کو دیکھ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:این اے 97 تاندلیانوالہ ،سابق ن لیگی ایم این اے نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی