ہالی ووڈ اداکار ”جولین سینڈز “گزشتہ 5روز سے لاپتہ ، ریسکیو آپریشن بھی شروع نہ ہو سکا

Jan 19, 2023 | 23:53:PM
ہالی ووڈ اداکار ”جولین سینڈز “گزشتہ 5روز سے لاپتہ ، ریسکیو آپریشن بھی شروع نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)ہالی ووڈ اداکار ’’جولین سینڈز ‘‘گزشتہ 5روز سے برفانی علاقے میں لاپتہ ہیں جبکہ خراب موسم کی وجہ سے  ریسکیو آپریشن بھی شروع نہیں کیا جا سکا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”ایسوسی ایٹ پریس “ کے مطابق جولین سینڈ زجنوبی کیلیفورنیا میں گزشہ جمعہ کو لاپتہ ہوئے تھے ، 65 سالہ برطانوی اداکار کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ان کی اہلیہ نے دی تھی، انہوں نے بتایا کہ اداکار سان گیبریل پہاڑوں کے علاقے بالڈی بال میں ہائیکنگ کے لیے گئے تھے ،لیکن واپس نہ آنے پر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔
رپورٹ کے مطابق جولین سینڈز کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ان کی تلاش شروع کردی گئی لیکن شدید برفباری اور طوفانی ہوا کے سبب ریسکیوآپریشن روک دیا گیا ، لیکن وقفے وقفے سے ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کے ذریعے اداکار کی تلاش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسم کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد زمینی سطح پر بھی تلاش دوبارہ شروع کردی جائے گی۔