خیبرپختونخوا میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ،3 اہلکار شہید

Jan 19, 2023 | 22:59:PM
خیبرپختونخوا، پولیس چیک پوسٹ، دہشتگردوں،حملے، خودکش دھماکے، 3اہلکار شہید،
کیپشن: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کی تحصیل جمرودمیں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملےاور خود کش دھماکے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر ہینڈگرنیڈ پھینکنے کے بعد فائرنگ کردی، اسی دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی،دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی منظور ، سپاہی یونس اورکوک رفیق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ایک پھر سبکی کا سامنا، شہباز شریف نے بڑی چال چل دی