علی حسن زہری بلوچستان کابینہ سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں صوبائی وزیر علی حسن زہری کو کابینہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے سرکاری اعلامیے کے مطابق برطرفی کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس پر کیا گیا، جس کی منظوری گورنر بلوچستان نے دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی حسن زہری کو فوری طور پر عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد صوبائی کابینہ میں مزید ردوبدل کا امکان بھی موجود ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سیاسی حلقوں میں اس اقدام کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اسے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اورانتظامی معاملات سے جوڑا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اچانک حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئے