فخرزمان کی انجری،آئی سی سی قوانین کے تحت انکا میدان میں نہ آنا نقصان دہ ہو سکتا تھا

Feb 19, 2025 | 19:39:PM
فخرزمان کی انجری،آئی سی سی قوانین کے تحت انکا میدان میں نہ آنا نقصان دہ ہو سکتا تھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کے اوپنرفخر زمان  انجری کے باعث پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہو گئے ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کہ افتتاحی میچ میں  پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے فخر زمان کی جگہ بابرعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

آئی سی سی  چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ریگولر اوپنرفخر زمان پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہونے کے باعث بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کرنے نہیں آئے۔آئی سی سی کے قواعد کے مطابق وہ 20 منٹ کے بعد بیٹنگ کے لیے کریز پر آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند اوپنر فخر زمان پٹھوں کی موچ کا شکار ہوگئے تھے۔ جو کہ قومی ٹیم پر بھاری پڑ سکتا تھا۔ لیکن وہ  وقت مقررہ پر میدان میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:400 زبانوں پر عبور رکھنے والے 19 سالہ مسلمان نوجوان نے دنیا کو حیران کردیا