سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوتوں کا برانڈ متعارف

Feb 19, 2024 | 22:50:PM
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوتوں کا برانڈ متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتوں کا برانڈ متعارف کرا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان جوتوں کو سابق امریکی صدر نے دی گریٹیسٹ سنیکرز شو آن ارتھ قرار دیا ہے، فلاڈلفیا کے کنونشن سینٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہرے جوتوں کی جوڑی متعارف کرائی جن پر امریکی پرچم کی تفصیل بھی درج ہے، رپورٹس کے مطابق ان جوتوں کی قیمت 399 ڈالر ہے اور یہ ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی ملک میں میجرجنرل کی پراسرار موت

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول فراڈ کیس میں نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔