کلر کہار؛ باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری،12 افراد جاں بحق ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک

Feb 19, 2023 | 23:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد سے  لاہور جاتے ہوئے باراتیوں کی بس کلر کہار کے مقام پرگہری کھائی میں جا گری، 12افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی  ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے سے بس کھائی میں گر گئی، مخالف سمت سے آنے والی 2کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی  بس کی زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں 12افراد کے جاں بحق اور60 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 25افراد کی حالت تشویشناک  بتائی جا رہی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ 3افراد تاحال بس میں پھنسے ہیں ،جنہیں بس کاٹ کر نکالا جا رہا ہے ،موٹروے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے ۔