پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

Feb 19, 2023 | 11:09:AM
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے آمنا سامنا ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے آمنا سامنا ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پہلے میچ میں ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں ملتان سٹیڈیم کے میدان میں دوپہر 2 بجے اتریں گی جس کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔

ملتان سلطانز لگاتار دو فتوحات کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، اسی اعزاز کے ساتھ پلیئرز کا مورال ہائی ہے اور ان کی نظریں جیت پر ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی ایک اور کامیابی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔

اتوار کے دن کا دوسرا ٹاکرا لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کا یہ دلچسپ مقابلہ رات 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے والے قلندرز کے جذبے بلند ہیں، کراچی میں ڈیرے جمائے قلندرز نے جم کر پریکٹس کی اور ٹریننگ سیشن میں کھل کر کھیلے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں، ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 3 میچوں میں شکست سے کراچی کنگز کی ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے۔