ضمنی انتخاب: پولنگ سٹیشن کے باہرفائرنگ، ملزم فرار

Feb 19, 2021 | 12:51:PM
ضمنی انتخاب: پولنگ سٹیشن کے باہرفائرنگ، ملزم فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران ڈسکہ کلاں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں قائم پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں پولنگ کے دوران نامعلوم شخص پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، جس کے بعد پولنگ سٹیشن پر پولیس اور رینجر کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسکہ کلاں کے پولنگ اسٹیشن پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پولنگ روکی گئی تھی کہ اس دوران ایک شخص فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ المعروف سید ظاہرے شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 پر آج ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔حلقے میں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ یہاں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔

 خیال رہے کہ مسلم لیگ نون نے اس بار اپنے مرحوم ایم این اے کی بیٹی سیدہ نوشین افتخار کو میدان میں اتارا ہے۔پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار نون لیگ کے حق میں دستبردار کرالیا ہے، جبکہ تحریکِ انصاف کے نامزد امید وار علی اسجد ملہی ہیں۔