جماعت اسلامی کی سیاست اور تحریک دونوں آئین، قانون کے خلاف ہیں:سعدیہ جاوید

Dec 19, 2025 | 21:31:PM
جماعت اسلامی کی سیاست اور تحریک دونوں آئین، قانون کے خلاف ہیں:سعدیہ جاوید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی منجن بیچ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تیرہ مقامات پر دھرنے سے کراچی والے رل گئے، لوگوں کو اذیت میں ڈال کر جماعت اسلامی نے کراچی کی خوب خدمت کی، دس دس لوگ جمع کر کے سینکڑوں لوگوں کو اذیت دی گئی۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست میں سمجھ بوجھ ختم یوگئی، مہذب معاشرے میں جرمانے کو ٹیکس نہیں کہتے، جماعت اسلامی کو اصل خوف کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد یہ سیاسی طور پر بیروزگار ہو جائیں گے، آدھے کراچی کو رہائشی سے کمرشل کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میونسپل ٹیکس کی رقم سے ہی ناتھا خان، جہانگیر روڈ اور دیگر اہم سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ٹاؤن کی سڑکیں تعمیر ہوتی ہیں، جماعت اسلامی کی سیاست اور تحریک دونوں آئین، قانون کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا