بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ،جیل ملاقاتیں انکا حق ہے، شاہد خاقان عباسی

Dec 19, 2025 | 19:07:PM
بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ،جیل ملاقاتیں انکا حق ہے، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا اختیار وقار ختم ہوچکا ہے۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم بھی ہیں،جیل ملاقاتیں انکا حق ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ہے کہ حکومت خواتین اور قانون کا احترام کرے۔مری سمیت پورے ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے۔چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔علاقے  کو پولیس سٹیٹ نہیں بننے دینگے،پولیس نے مری میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔عدالتوں کا اختیار وقار ختم ہوچکا ہے۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم بھی ہیں،جیل ملاقاتیں انکا حق ہے۔یہ حکومت خود کو عوام کا خادم نہیں حکمران سمجھتی ہے۔ہمارے دور میں ایک بھی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہوئی،ہم نے نہ کسی پر کبھی جھوٹا مقدمہ درج نہیں کروایا،نہ کسی پر مقدمہ درج کروایا۔اگر حکومت قانون توڑے گی تو عوام کہاں جائے گی۔آج عدالتوں میں عوام کی شنوائی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ لے کر نامعلوم شخص اونچی کرین پر چڑھ گیا