شمالی وزیرستان میں دھماکہ، فوجی جوان سمیت 3 افراد شہید

Dec 19, 2022 | 22:36:PM
شمالی وزیرستان, دھماکا، فوجی جوان , شہید, آئی ایس پی آر
کیپشن: شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 33 سالہ نائیک عابد شہید ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے جبکہ ایک شہری زخمی ہے، شہید نائیک عابد کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔