عمران خان پر پابندیاں ہیں،9 مئی پر معافی نہیں مانگیں گے؛احمد اویس

Aug 19, 2025 | 21:09:PM
عمران خان پر پابندیاں ہیں،9 مئی پر معافی نہیں مانگیں گے؛احمد اویس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما احمد اویس نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت جیل میں قید ہیں اور  حکومت نے ان پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تاہم عمران خان 9 مئی پر معافی  نہیں مانگیں گے۔ 

پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے کہا کہ پارٹی سے جو غلطیاں ہوئیں، ان کا اعتراف کرنا چاہئے  تاہم یہ حقیقت ہے کہ بانی پر حکومت نے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

احمد اویس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں اور پی ٹی آئی کو مختلف انداز میں دباؤ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی کے واقعات پر کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے موٹیویشنل سپیکر محمد علی نے لاہور میں منعقدہ ایک نامناسب ایونٹ پر اظہار خیال کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے انعقاد پر پنجاب پولیس کا حرکت میں آنا خوش آئند اقدام ہے۔
محمد علی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہم جنس پرستی کے بیانیے کے ذریعے خطرے میں ہے،ان کے مطابق آج کے دور میں لڑکے شادی نہیں کرنا چاہتے، لڑکے لڑکیاں بن رہے ہیں اور لڑکیاں لڑکے بن رہی ہیں  اور یہ تمام سرگرمیاں ایک مخصوص ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ ابھی صرف ایک غیر مناسب ایونٹ منظرِ عام پر آیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس جیسے بہت سے معاملات پسِ پردہ بھی ہو رہے ہیں جو سامنے نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان