جہانگیر ترین کا باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)استحکام پاکستان پارٹی کے سابق پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کر دیا۔
جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ (LPP) کی خصوصی ٹیم چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور اور جہانگیر ترین کے پی ایس او سید عمران شاہ کی سربراہی میں باجوڑ، بونیر اور سوات روانہ ہوگئی ہے۔
یہ ٹیم حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
جہانگیر ترین کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں راشن، خیمے، ادویات سمیت روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیاء تقسیم کی جائیں گی، اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور معاونت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔