آن لائن ایک لیٹر دودھ منگوانے پر خاتون 18 لاکھ روپے سے محروم

Aug 19, 2025 | 09:33:AM
آن لائن ایک لیٹر دودھ منگوانے پر خاتون 18 لاکھ روپے سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ممبئی میں ایک بزرگ خاتون صرف ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر اپنی زندگی کی جمع پونجی 18 لاکھ بھارتی روپے سے محروم ہوگئی۔

بھارتی نشریاتی ادارے   کے مطابق ممبئی کے علاقے واڈالا کی رہائشی 71 سالہ خاتون کو  ایک شخص نے فون کیا جس نے خود کو ایک ڈیری کمپنی کا ملازم ظاہر کیا۔

مذکورہ شخص نے خاتون کو ایک لنک بھیجا اور کہا کہ آرڈر مکمل کرنے کے لیے ذاتی اور بینک کی تفصیلات درج کریں، ملزم ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فون پر رابطے میں رہا اور انہیں مرحلہ وار ہدایات دیتا رہا۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے روز بھی ملزم نے دوبارہ فون کر کے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، چند دن بعد جب متاثرہ خاتون معمول کے مطابق اپنے بینک گئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکالی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کا سلسلہ جاری ،لینڈسلائیڈنگ  سے سڑکیں  بند ، سندھ میں بھی  بادل برس پڑے

پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد مزید چھان بین سے پتا چلا کہ خاتون کے دو دیگر بینک اکاؤنٹس بھی خالی ہوچکے ہیں اور وہ اپنی تمام جمع پونجی سے محروم ہوچکی ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فراڈ کرنے والے نے بھیجے گئے لنک کے ذریعے خاتون کے فون کا ریموٹ کنٹرول حاصل کر لیا، جس کے نتیجے میں اسے بینکنگ ایپس تک بھی رسائی مل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے سرکاری طور پر شکایت درج کرا دی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے جو تاحال مفرور ہے ۔