پولیس کی بروقت کاروائی،بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ناکام ،ملزمان گرفتار

Aug 19, 2023 | 23:52:PM
پولیس کی بروقت کاروائی،بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ناکام ،ملزمان گرفتار
کیپشن: پولیس کی بروقت کاروائی،بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ناکام ،ملزمان گرفتار
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امروز ضلع کیماڑی پولیس  کی بڑی کاروائی،6 ٹن چھالیہ (6000 کلو) اور 380 پیکٹ (40،000 پڑیاں) انڈین گٹکا کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا،ملزمان بھی گرفتار ہو گئے۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری، دو مختلف کاروائیوں میں چھالیہ و انڈین گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٖظلم کی انتہا، بااثرافراد کی نوجوان سے جوتے چٹوانے کی ویڈیو سامنے آگئی

امروز ضلع کیماڑی پولیس نے حب ریور روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے  دو مسافر  بسوں سے 50 لاکھ سے زائد مالیت کی چھالیہ و انڈین گٹکا برآمد کر  لی،پکڑی جانے والی بسوں سے 540 عدد بورے (6 ٹن) گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیہ اور 380 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کیا گیا۔بسیں براستہ حب ریور روڈ کوئٹہ بلوچستان سے اسمگل شدہ چھالیہ و گٹکا لے کر کراچی پہنچی تھیں۔

ارشد خان اور حبیب اللہ خان کو منشیات اسمگلنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ، سعید آباد اور سائیٹ بی میں مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔