پی ٹی آئی رہنماء اور سابق میئر رحیم کاکڑ بیٹوں سمیت بری

Aug 19, 2023 | 15:39:PM
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت بری کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت بری کردیا گیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ اور ان کے دونوں بیٹوں ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ اور عبداللہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کیس میں باعزت طور پر بری کردیا۔

کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل اور آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔

مزید پڑھیں:  وفاق نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو عہدے سے ہٹادیا

واضح رہے کوئٹہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء اور ان کے دونوں بیٹوں کو 6 اگست کو سڑکیں بند اور احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔