اسلام آباد میں جلسے،جلوس پر پابندی عائد ہے،ضلعی انتظامیہ

Aug 19, 2022 | 21:52:PM
اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ، وفاقی دارالحکومت، جلسے، جلوس، پابندی عائد،
کیپشن: اسلام آباد پولیس ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کے اجتماع، جلسے ، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں 5 سے زائد افرادکے کسی بھی جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی ہے،عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سے زائد جمع نہ ہوں، کسی بھی قسم خلاف ورزی پرقانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جلسے، جلوس پر پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے کل اسلام آباد میں ریلی کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا