اسلام آباد ہائیکورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا

Aug 19, 2022 | 21:14:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، محمد میاں سومرو، نشست، الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب، روک دیا،
کیپشن: محمد میاں سومرو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔
 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے کہاہے کہ آئندہ سماعت تک این اے 196 جیکب آباد کی نشست پر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن نہ کرائے ،عدالت نے وزارت قانون، سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ستمبر میں کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے محمد میاں سومرو کو 40 دن غیر حاضری پر ڈی نوٹی فائی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری، 30 اگست کو طلب