تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر نامزدگی ، مونس الٰہی کا رد عمل بھی آگیا

Aug 19, 2022 | 17:46:PM
مونس الٰہی ، تحریک انصاف
کیپشن: مونس الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مونس الٰہی نے این اے 80منڈی بہاؤالدین سے بطور تحریک انصاف کے امیدوار  نامزدگی کی افواہوں کو جعلی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں این اے 80سے تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر نامزدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے وزیراعظم صرف عمران خان ہیں ۔اسد عمر کیساتھ کام کرکے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے ۔ میرے لئے تحریک انصاف ایک خاندان کی طرح قابل احترام ہے مگر جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ جعلی ہیں ۔

مونس الٰہی نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کے دستخط سے جاری ہونیوالا لیٹر بھی شیئر کیا اور کہا کہ یہ جعلی ہے ۔لیٹر میں تحریر کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے مونس الٰہی کو این اے 80 منڈی بہاوالدین سے اپنے  امیدوار کے طور پر نامزدکیا ہے اور مونس الہی این اے 80 سے تحریک انصاف امیدوار ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ