سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ

Aug 19, 2022 | 15:25:PM
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پرائیویٹ سکولز کی ای رجسٹریشن کی معیاد بڑھا دی گئی۔

یہ فیصلہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست پر کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد پرائیوٹ سکولز کو 2 سال کے لیے ای لائسنس جاری کیا جائے گا جو اس سے پہلے ایک سال کے لیے جاری کی جاتا تھا۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال کا لائسنس جاری ہونے سے پرائیوٹ سکولوں کو تعلیمی بورڈ سے الحاق میں بے شمار مسائل کا سامنا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیوٹ سکولوں کو 2 سال کی رجسٹریشن جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کو بھی ہدایت جاری کردہ گئی ہیں۔