سابق انگلش بیٹسمین نک کامپٹن نے کوہلی کو سب سے بدزبان قرار دے دیا

Aug 19, 2021 | 17:20:PM
سابق انگلش بیٹسمین نک کامپٹن نے کوہلی کو سب سے بدزبان قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ  ڈیسک) سابق انگلش بیٹسمین نک کامپٹن نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سب سے بدزبان قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا ایک رپو رٹ میں کہنا ہے کہ  سابق انگلش بیٹسمین کا کہنا ہے کہ جو روٹ، سچن ٹنڈولکر اور کین ولیمسن بھی برابر کی سطح کے ہیں، 16 ٹیسٹ میں 775 رنز بنانے والے 38 سالہ نک نے ٹویٹ میں بھارت میں منعقدہ 2012 ٹیسٹ سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع پر کوہلی کی بدزبانی کو کبھی بھول نہیں سکتا۔

 نک کامپٹن نے کہا کہ  پوائنٹ پوزیشن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے مجھ پر سنگین زبانی حملے کرتے رہے تھے، کوہلی حالیہ سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں بھی انگلش پیسر جیمز اینڈرسن سے الجھتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹا ر فٹبالر میسی کے آنسو ئوں والا ٹشو پیپربرائے فروخت۔۔ قیمت جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا