صدر مملکت رواں ہفتے کے دوران چین کا دورہ کریں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )صدر مملکت آصف علی زرداری رواں ہفتے کے دوران چین کا دورہ کریں گے ، صدر مملکت کے آئندہ چند روز میں دورہ چین کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت دورہ چین کے دوران اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،صدر مملکت کا دورہ ایران امریکہ ثالثی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر مملکت چینی قیادت کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر اعتماد میں لیں گے،دورے میں خطے کی صورتحال و پاک چین تعلقات کے فروغ پر بات ہو گی،آصف زرداری کے ہمراہ بلاول بھٹو کے چین جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے